بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / برہمن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی قوم کے ہونہار طلبہ کے لیے تہنیتی پروگرام

برہمن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی قوم کے ہونہار طلبہ کے لیے تہنیتی پروگرام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ ہاویکا براہمن  ملازمین ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی قوم کے ایس ایس ایل سی کے  ہونہار طلبہ کی تہنیت کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس مین مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہوناور کے مشہور ڈاکٹر گنپتی نے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوانی کی عمر میں اپنے بچوں کا مستقبل کو لے کر فیصلے کرنا کافی مشکل ہوتا ہے، اور نوجوانوں کو بھی اپنے پسند کے میدان میں جانا بھی دشوار ہوتا ہے اگر ایسے مرحلے میں ان کو صحیح طور پر رہنمائی کی جائے تو ان کی اگلی زندگی کامیابی کے ساتھ گزرتی ہے۔

اس کے علاوہ اس موقع پر ہوناور ضلع پنچایت سب ڈویژن کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجنئیر ایم وی ہیگڈے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر شمبو این ہیگڈے نے کی۔

x

Check Also

بھٹکل میں17اور18اگست کو ہوگا  اقلیتی تعلیمی اداروں کی ترقی اور مسائل کے حل پر دوروزہ سیمنار؛ ملک بھر سے ماہرین تعلیم کریں گے شرکت

بھٹکل: 15 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی ...