بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بحر عرب میں پھنسی بھٹکل والوں کی ماہی گیری کشتی بھی بحفاظت ساحل تک پہنچی

بحر عرب میں پھنسی بھٹکل والوں کی ماہی گیری کشتی بھی بحفاظت ساحل تک پہنچی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بدھ کے روز بھٹکل کی بندرگاہ سے ماہی گیری کرنے سمندر میں جاکر نطہرانی کے قریب پھنسنے والی ماہی گیری کشتی ‘قمرالبحر’ کو دوسری کشتی کے تعاون سے آج کاروار مدگا ساحل تک حفاظت کے ساتھ لایا گیا ہے۔

اس موقع پر نوشاد خان نے اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کشتی کو ساحل تک لانے میں بھٹکل بندر کے گوپال موگیرنے بڑا تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کشتی چلانے والے اور اپنے ساتھ رہنے والے دیگر تمام حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو ماہی سے لوٹتے وقت اس کشتی کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کشتی پر سوار 24 ماہی گیروں کو پوری رات کشتی پر ہی گزارنی پڑی تھی۔ دوسرے دن جمعہ انڈین کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا تھا اور سبھی افراد کو کاروار ساحل تک پہنچایا گیا تھا۔

x

Check Also

اتر کینرا میں آج 455 کورونا متاثرین ہوئے صحت یاب: بھٹکل کے بھی 45 لوگوں کو ملی اسپتال سے چھٹی

کاروار: 22 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں جہاں ایک ...