بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بی ایم جے کالی کٹ کی جانب سے وائناڈ میں بی ایم جے ولیج کا شاندار افتتاح

بی ایم جے کالی کٹ کی جانب سے وائناڈ میں بی ایم جے ولیج کا شاندار افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

کیرالہ ؍ بھٹکل: 06 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کیرالہ کے وائناڈ میں بھٹکل مسلم جماعت کالی کٹ ( بی ایم جے کالی کٹ) کی جانب سے آج صبح بی ایم جے  ولیج کا شاندار افتتاح ہوا اور اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے مکانوں کی تعمیر کے لیے بھی سنگ بنیاد  رکھا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جماعت کی جانب سے مجلس اصلاح و تنظیم کے تعاون کے ساتھ  16 مکانات تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 12 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

آج صبح منعقد افتتاحی تقریب میں اس بات کی اطلاع  دیتے ہوئے  بی ایم جے ولیج کے چیرمین اور بی ایم جے کلچرل سوسائٹی  کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو صاحب نے بتایا کہ گذشتہ سال ہوئی زبردست بارش کے نتیجے میں کیرالہ کے مختلف شہروں میں آئے سیلاب کی وجہ سے  کیرالہ کے  وائناڈ میں  تباہی مچ گئی تھی اور کئی مکانات  منہدم ہوگئے تھے۔ اس کے بعد بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کی جانب سے ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے انہیں مکانات تعمیر کر کے دینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی منصوبہ کے تحت  وائناڈ کے پنمارم میں  170 سینٹ(قریب پاونے دو ایکڑ)   زمین  پر تعمیر شدہ 16 مکانات متاثرہ خاندانوں کو تقسیم کئے  گئے۔  اس کاافتتاح  کیرالہ روینو ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر وی وینو (آئی اے ایس)کے ہاتھوں   ہوا ۔

اس موقع پر کیرالہ حکومت کے افسران سمیت بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم پرویز صاحب، جناب صدیقہ محمد میراں صاحب، بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کے صدر جناب محمد جعفر مصباح، سکریٹری جناب  فیاض احمد مصباح کے ساتھ ساتھ کلچرل سوسائٹی کے سکریٹری  جناب کے معروف وغیرہ موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل قومی شاہراہ کے تعمیری کام سے پریشان عوام نے دیا اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل: 11 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے منکولی، مٹھلی، ماروتی ...