بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شاہین اسپورٹس سینٹر کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد؛ 172/لوگوں نے دیا اپنے خون کا عطیہ

شاہین اسپورٹس سینٹر کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد؛ 172/لوگوں نے دیا اپنے خون کا عطیہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 14 نومبر،2017

بھٹکل / (اسماعیل راجا) مخدوم کالونی بھٹکل کے شاہین اسپورٹس سینٹر اور ریڈ کراس ایسوسی ایشن منگلورو کے اشتراک سے آج مخدوم کالونی میں واقع فاطمہ علی ہال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 172/لوگوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔

اس کیمپ کا افتتاح صبح قریب 10:00 بجے امام و خطیب مخدومیہ جامعہ مسجد جناب مولانا نعمت اللہ صاحب عسکری ندوی کی دعا اور ان کے خون عطیہ کے ساتھ ہوا جس کے بعد دوپہر تک 172/لوگوں نے اپنا خون دیا۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسپورٹس سینٹر کے ذمہ دار جناب مبشر ہلارے صاحب نے کہا کہ بھٹکل میں اس سے قبل بھی فیڈریشن کی نگرانی میں بہت سارے خون عطیہ کیمپوں کا انعقاد ہوتا آرہاہے لیکن ان سب کا خون یاتو کنداپور یا پھر منی پال پہنچایا جاتا تھا لیکن اس کیمپ میں جمع شدہ تمام خون مینگلورو روانہ کیا جائے گا جو ضرورت مند حضرات و خواتین کو بلڈ ہیلپ لائن یا ریڈ کراس کی نگرانی میں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینگلور یا اس کے اطراف میں اگر کسی کو خون کی ضرورت پڑتی ہو تو وہ ان سے 9972818849 پر یا پھر جنرل سکریٹری جناب سمیع اللہ  صاحب سے 9986965352 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس کیمپ میں صدر شاہین اسپورٹس سینٹر جناب صادق مٹا صاحب، جنرل سکریٹری جناب سمیع اللہ صاحب، کنوینر جناب امشاد مختصر صاحب، فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور صاحب، مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب، جناب اسرار جمشیر صاحب، جناب مختار مختصر صاحب، جناب عمران مختصر اور دیگر حضرات موجود تھے۔

x

Check Also

وزیر اعلیٰ سدارمیا نومبر 21/کو کنداپور میں کونکنی بھون کی عمارت کا کریں گے افتتاح

بھٹکلیس نیوز / 20 نومبر، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) "ہندوستان بھر ...