بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / شافع سعدی کرناٹکا وقف بورڈ کے چیر مین منتخب

شافع سعدی کرناٹکا وقف بورڈ کے چیر مین منتخب

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 18 نومبر،2021 (ذرائع)  کرناٹکا وقف بورڈ کیلئے تقریباً ایک سال کے عرصہ کے بعد بالآخر چیرمین کا انتخاب عمل میں آیا اور وقف بورڈ کیلئے مولوی کے زمرے سے نامزد کئے گئے این کے ایم شافع سعدی نے انتخاب میں جیت درج کرتے ہوئے وقف بورڈ کی چیرمین شپ حاصل کرلی-ان کے مقابلے میں کانگریس کی نمائندگی کرنے والے ممبروں کی طرف سے بار کونسل کے ممبر آصف علی امیدوار تھے جنہیں چار ووٹ حاصل ہوئے ۔جبکہ شافع سعدی نے بی جے پی کی نمائندگی کرتے ہوئے  دو زائڈ ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی۔

چیرمین کے انتخاب کے بعد ریاستی وزیر قانون جے سی مادھو سوامی اور وزیر اوقاف ششی کلا جولے نے وقف بور ڈ کے دفترپہنچ کر نئے چیرمین کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اوقافی املاک کی حفاظت اور ا ن کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا-

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*