بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بی جے پی کی جانب سے امیدوارو ں کی دوسری فہرست  جاری؛ بھٹکل حلقہ سے سنیل نائک بنے امیدوار

بی جے پی کی جانب سے امیدوارو ں کی دوسری فہرست  جاری؛ بھٹکل حلقہ سے سنیل نائک بنے امیدوار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 16 اپریل، 18

بھٹکل ؍ بنگلورو؍ (بھٹکلیس نیوزبیورو)  بھارتیہ جنتا پارٹی  (بی جے پی) کی جانب سے کرناٹکا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی گئی ہے، اس سے قبل بی جے پی کی جانب سے 72/امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس فہرست میں 82/امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ کی بات کی جائے تو اس بار بھٹکل میں بی جے پی کی جانب سے نوجوان چہرہ کو موقع دیا گیا ہے، اس بار بی جے پی کی جانب سے سنیل بی نائک کو موقع دیا گیا ہے جو کہ ہوناور اور منکی وغیرہ کے نوجوانوں میں کافی مقبول مانے جاتے ہیں ۔

 

اس  کے علاوہ بی جے پی کی جانب سے جاری فہرست میں اتر کینرا کے  کاروار سے روپالی نائک ، ہلیال سے سنیل ہیگڈے ،سرسی سے وشویشور ہیگڈے کاگیری، یلا پور سے وی ایس پاٹل کےنام کااعلان ہوا  ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھٹکلیس کی جانب سے ایک خبر پوسٹ کی گئی تھی جس میں   بھٹکلیس کی جانب سے بھٹکل شہر میں بی جے کی بھٹکل حلقہ میں ٹکٹ کو لے کر  بہت سی قیاس آرائیوں کے چلتے اس حلقہ میں بی جے پی کی طرف  سے سنیل نائک کو ٹکٹ دینے کی یقینی بات کہی گئی تھی۔

 

x

Check Also

رکن اسمبلی سنیل نائک نے کیا سونارکیری سرکاری اسکول کا دورہ؛ دوپہر کے  کھانے کا کیا معائنہ

بھٹکل: 16 جون، 18(بھٹکلیس نیوز بیورو) رکن اسمبلی سنیل نائک نے گزشتہ ...