بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلورو  کی جانب سے  طلبہ کے لیے  کیریئر گائیڈنس پر ورکشاپ کا انعقاد

بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلورو  کی جانب سے  طلبہ کے لیے  کیریئر گائیڈنس پر ورکشاپ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

مینگلورو: 14 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلی جماعت المسلمین کے ذمہ داران   ہمیشہ سے طلبہ کے مستقل کو لے کر فکر مند رہتے ہیں  یہی وجہ ہے کہ یہاں گذشتہ دنوں میں کئی بار طلبہ کی تعلیمی ترقی اور ان کے مستقبل کی رہنمائی کے لیے پروگرام منعقد ہوئے ہیں جس میں مینگلور و اطراف میں سیکھنے والے بھٹکل کے طلبہ شرکت کرتے آرہے  ہیں۔

اسی کے  چلتے آج بی جے ایم مینگلورو کی  جانب سے بی جے ایم ہوسٹل میں  آدھے دن کا ورکشاپ منعقد ہوا جس میں طلبہ کو موجودہ زمانے میں ضرورت پڑنے والے کورسس کی جانکاری دیتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں بھر پور رہنمائی کی گئی   اور ان کے اشکالات کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس کے لیے سگما کے سی ای او  جناب امین مدثر صاحب کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔

ورکشاپ کے باقاعدہ آغاز سے پہلے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں جناب ارشد محتشم، جناب آفتاب کولا، انجمن پی یو کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا، انجمن کے  پروفیسر  حبان شابندری  اورپروفیسر زاہد وغیرہ موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*