بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام

بیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کنڑا ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن اور بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن (بیفا) کی جانب سے مشترکہ طور پر چار مختلف زمروں کے فٹ بال مقابلوں کا آج عصر بعد اختتام ہوا ۔

نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد اس ٹورنامنٹ میں چار زمروں کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں 17/سال کے عمر کے کھلاڑیوں کی 14/ٹیمیں، 14/سال کے عمر کے کھلاڑیوں کی 14/ٹیمیں، 12/سال کے عمر کے کھلاڑیوں کی 10/ٹیمیں اور 10/سال کے عمر کے کھلاڑیوں کی  7 ٹیموں نے شرکت کی۔

جس میں 10/سال کی عمر میں علی پبلک اسکول ٹیم فاتح رہی جبکہ نیو شمس اسکول کی ٹیم کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔

اسی طرح 12/سال کی عمر میں نیو شمس اسکول نے جامعہ بورڈ ٹیم کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔

14/سال کی عمر کے مقابلہ میں علی پبلک اسکول نے نیو شمس اسکول کو شکست دے کر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

17/سال کی عمر کے مقابلہ میں توحید اسکول شیرور نے جامعہ ٹیم کو شکست دے دئی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر عنایت اللہ شابندری اور مہمان اعزازی کے طور پر وسنت گاؤنکر نے شرکت کی جبکہ ڈائس پر احید محتشم، فواز شابندری، مولانا احمد، نذیر قاسمجی، کلیم اللہ صاحب اور مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی موجود تھے۔

خیال رہے کہ بیفا کی جانب سے پچھلے دس سالوں سے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

x

Check Also

انجمن نور مونٹیسری کے ننھے منے طلبہ نے کیا پولس اسٹیشن کا تعلیمی دورہ

بھٹکل: 25 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ماتحت ...