بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کاروار میں زیر علاج بھٹکل کے 9 کورونا مریضوں کی رپورٹ تشفی بخش: مزید افراد کی رپورٹ کا انتظار
علامتی تصویر

کاروار میں زیر علاج بھٹکل کے 9 کورونا مریضوں کی رپورٹ تشفی بخش: مزید افراد کی رپورٹ کا انتظار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں 5مئی کو 18 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد اس سے رابطہ میں آنے والے قریب 30 افراد کو بھی کورنا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی اور ان تمام کو کاروار کے میڈیکل سائنس سینٹر (کیمس) کے خصوصی وارڈ میں بھرتی کیا گیا تھا۔

ذرائع سے ملی خبر کے مطابق ان افراد میں سے اب تک نو افراد کی رپورٹ نگیٹیو موصول ہوئی ہے جبکہ مزید افراد کی رپورٹ بھی ایک دو دن میں آنے کا امکان ہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کو اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بھٹکل میں جن لوگوں کو شبہ کی بنیاد پر کورنٹائن کیا گیا تھا آج ان میں سے پچاس افراد کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح مرڈیشور کے کورنٹائن سینٹر میں موجود بھٹکل کے کئی افراد کی رپورٹ نگیٹیو موصول ہونے کے بعد ان کو بھی آج گھر بھیج دیا گیا ہے۔

کل جمعہ تک کئی افراد کی رپورٹ موصول ہونے والی ہے اس کے بعد ان کو بھی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

x

Check Also

بھٹکلیس ڈاٹ کوم کی جانب سے عیدالفطر کی پرخلوص مبارکباد

بھٹکل و اطراف میں آج رمضان المبارک کے تیس روزے مکمل ہوگئے ...