بھٹکل: 31 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھٹکل تعلقہ میں آٹھ کو پہنچ گئی ہے جن کو بھٹکل سرکاری اسپتال اور کاروار کے پتنجلی نیوی اسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پرتاب ایس کی اطلاع کے مطابق ان سبھوں کی حالت بہتر ہے اور دن بدن ان کی طبیعت میں سدھار آرہا ہے۔
واضح کے بھٹکل کے چھ مریضوں کو گزشتہ روز بہتر علاج کے لیے کاروار کے پتنجلی نیوی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ دو مریضوں کا علاج بھٹکل سرکاری اسپتال میں کیا جارہا ہے۔