بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں نوجوانوں کی جانب سے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بھٹکل میں نوجوانوں کی جانب سے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 17 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مختلف تنظیموں کے نوجوانوں نے پلوامہ کے بہادر شہیدوں کو کل رات خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر بھٹکل آئی بی سے ایک کینڈل مارچ کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف تنظیموں سے جڑے تقریبا 200//نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس مارچ میں نوجوان پلے کارڈ اور شمع لیے خاموشی کے ساتھ چل کر شمس الدین سرکل پہنچے جہاں کئی افراد نے پلوامہ حملے کی پرزور مذمت کی۔

بھٹکل فائیر بریکیگڈ کے افسر جناب نذیر احمد عطار نے اس موقع پر کہا کہ ہم فوجیوں کے لیے زیادہ کچھ تو نہیں کرسکتے ہیں لیکن ایک حقیر نذرانہ کے طور پر ہم مرنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار تو کرسکتے ہیں جو کہ آج ہم کر رہے ہیں۔

جے سی آئی بھٹکل کے رکن مسٹر سریش پجاری نے اس موقع پر پلوامہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے وہاں موجود نوجوانوں سے کہا کہ وہ متحد رہیں کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے سابق جنرل سکریٹری جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے بھی اس حملہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے اس مارچ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان اسی طرح متحد رہیں تو خارجی طاقتیں انہیں توڑ نہیں سکتی ہیں۔

اس موقع پر ایس آئی او، پی ایف آئی، روٹری کلب، جے سی آئی اور دیگر تنظیموں کے کارکنان موجود تھے۔

 

x

Check Also

تصاویر: عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز