بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل ویمن سینٹر کی جانب سے ہیبلے پنچایت کو کچرا نکاسی کے لیے گاڑی کا عطیہ؛ علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر

بھٹکل ویمن سینٹر کی جانب سے ہیبلے پنچایت کو کچرا نکاسی کے لیے گاڑی کا عطیہ؛ علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 فرروی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہیبلے پنچایت حدود میں رہنے والے عوام کے لیے درد سر بنا کچروں کی نکاسی کا مسئلہ اب حل ہوتا نظر آرہا ہے۔ آج ہیبلے پنچایت کے صدر این ڈی موگیر نے علاقہ کا کچرا اکٹھا کرنے والی گاڑی کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ گاڑی ہیبلے پنچایت حدود میں واقع بھٹکل ویمن سینٹر کی جانب سے پنچایت کو عطیہ کی گئی ہے۔

افتتاح کے بعد پنچایت صدر مسٹر این ڈی موگیر نے بھٹکل ویمن سینٹر کی مالکہ محترمہ خدیجہ قاضیا صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پچھلے کئی مہینوں سے سرکاری طور پر کچرا نکاسی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن کچھ قانونی اڑچنیں رہنے کے سبب ہمارا مسئلہ حل ہوتے ہوتے رہ جاتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پنچایت کی طرف سے روزانہ کے معمول پر اس گاڑی کو جاری رکھنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت کے کارکن روزانہ گھروں کے پاس آئیں گے اور کچرا اکٹھا کریں گے۔ انہوں نے عوام سے سوکھا اور گیلا کچرا الگ رکھنے کی  درخواست کی  اور کہا کہ وہ کچرا گھر کے کمپاؤنڈ کے باہر ہی رکھیں۔

انہوں نے اس موقع پر راستوں پر کچرا پھینکنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ کچرا گاڑی کا نظام شروع ہوچکا ہے تو ایسے میں اگر کوئی سڑک پر یا کسی اور جگہ پر کچرا پھینکتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مدینہ ویلفئیر سوسائٹی اور حنیف آباد کے ذمہ داران نے اس کے لیے بڑی محنت کی تھی اور بار بار اس مسئلہ کو اٹھا کر پنچایت سے حل کرنے کی درخواست کی تھی۔

آج کے اس اقدام  پر مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے ذمہ داران نے پنچایت اور ویمن سینٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی علاقے کے کاموں میں اسی طرح  کے تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔

مدینہ ویلفئیر سوسائٹی نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا کچرا کچرا گاڑی کے حوالے کریں اور کسی صورت میں راستوں پر نہ پھینکیں۔

اس موقع پر ہیبلے پنچایت کے نائب صدر جناب اِبّو علی، جناب سید علی صاحب سمیت دیگر تمام اراکین موجود تھے۔جبکہ محلے کے ذمہ دارن میں سے جناب مولانا عرفان ایس ایم ندوی، جناب  عبدالسمیع کولا،  جناب آفتاب دامودی و دیگر  بھی موجود تھے۔

x

Check Also

ہیبلے پنچایت علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم

بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف ...