بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / وینکٹاپور کی عوام نے لگایا وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کا الزام؛ پنچایت چیف آفیسر کو دیا میمورنڈم

وینکٹاپور کی عوام نے لگایا وارڈ میں ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کا الزام؛ پنچایت چیف آفیسر کو دیا میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 07 دسمبر،2017

بھٹکل ؍ (اسماعیل ضوریز) جالی پٹن پنچایت حدود میں آنے والے وینکٹاپور کے وارڈ نمبر ایک کی عوام نے آج پنچایت دفتر پہنچ کر چیف آفیسر کو ایک میمورنڈم سونپا جس میں انہوں نے اپنے علاقہ میں کسی بھی ترقیاتی کام کے نہ ہونے کی شکایت کی۔انہوں نے اس موقع پر چیف آفیسر سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وارڈ میں پکی سڑکیں موجود نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں پینے کے پانی کی سہولت حاصل ہے،انہوں نے اپنے محلہ میں پچھلے دس سالوں سے کسی بھی ترقیاتی کام کے نہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر  عوام نے اپنے کونسلر پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اس محلہ کے لئے آنے والے فنڈ کو دوسری جگہ پر استعمال کر تے ہیں اور اپنے ہی محلہ کو چھوڑ دیتے ہیں۔۔

علاوہ ازیں اس موقع پر موجود پنچایت کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے ممبر جناب آفتاب دامودی صاحب نے بھی الزام لگایا کہ اس وارڈ کے ممبر  منگلا اب تک پنچایت سے 90/لاکھ کا فنڈ وصول چکے ہیں لیکن نہ معلوم وہ اس فنڈ کو کہاں پر خرچ کرتے ہیں کیوں کہ ان کے اپنے وارڈ میں تو ترقیاتی کا م ہوتے نظر نہیں آتے ہیں۔

اس موقع پر چیف آفیسر نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔

x

Check Also

ترقی کے نام پر بھٹکل کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا؛ رکن اسمبلی سنیل نائک

بھٹکلیس نیوز ؍ 24 مئی، 18 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) بی جے ...