بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل ٹی ایم سی کی جانب سے بارش کے بعد دوبارہ سڑک کے کاموں کا ہوا آغاز؛ عوام کو پھر ہوئی دشواری
A file photo of poor road conditions at Usman Nagar 1st cross, Bhatkal

بھٹکل ٹی ایم سی کی جانب سے بارش کے بعد دوبارہ سڑک کے کاموں کا ہوا آغاز؛ عوام کو پھر ہوئی دشواری

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 4 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز) بھٹکل میونسپاٹی کی جانب سے ایک لمبے وقفے کے بعد عثمان نگر کی سڑک کے کام کا آغاز تو کیا گیا ہے لیکن اب وہاں کے عوام کو ایک نیا مسئلہ درپیش ہے۔

ٹی ایم سی کی جانب سے ایک ہفتے قبل عثمان نگر کی خستہ حال سڑک کے کام کی شروعات کی گئی تھی لیکن تھوڑے سے کام کے بعد ریت اور دیگر تعمیری سامان کے نہ ہونے کا بہانہ بناکر کام کو روکا گیا ہے۔

اس کے بعد عوام کو مزید دشواری پیش آرہی ہے کیوں کہ سڑک کے مزید بگڑنے کے سبب انہیں اپنے گھروں میں جانا مشکل ہورہا ہے۔

اس سلسلہ عثمان نگر کے ایک مقیم نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے جو سڑک تھی حلانکہ وہ خستہ تھی لیکن پھر بھی چلنے پھرنے کے لائق تھی، لیکن اب جو کام شروع ہوکر رک گیا ہے تو وہاں سے ہمارے گھروں میں جانا دشوار ہوگیا ہے۔

ان سب دشواریوں کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹی ایم سی ایک ہفتہ کے گزرنے کے بعد کس طرح سے عوام کو اپنے اعتماد میں لیتی ہے اور اس کام کو انجام تک پہنچاتی ہے۔

(رپورٹ: اسماعیل ضوریز)

x

Check Also

ویسٹرن رینج آئی جی پی کا بھٹکل کے تاریخی مقامات کا دورہ

بھٹکل: 15 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویسٹر ن رینج کے آئی ...