بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل بندر روڈ پر بغیر اجازت ہورہے تعمیراتی کام پر بلدیہ والوں کا چھاپہ؛ تعمیری سامان کو کیا گیا ضبط

بھٹکل بندر روڈ پر بغیر اجازت ہورہے تعمیراتی کام پر بلدیہ والوں کا چھاپہ؛ تعمیری سامان کو کیا گیا ضبط

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 07 جولائی،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جمعہ کے روز بھٹکل ٹاؤن میونسپال کونسل کے ممبران نے بندر روڈ سکینڈ کراس پر ایک زیر تعمیر عمارت کے کام کو روکتے ہوئے وہاں کے تعمیراتی سامان کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق راجو شیٹ نام کا شخص اپنا مکان تعمیر کر رہا تھا جس کی وجہ سے بارش کا پانی جانے والے راستے بند ہوگئے تھے۔ تاہم وہاں کے عوام نے اس کی شکایت میونسپالٹی سے کی تھی جس کے بعد راجو کو نوٹس بھی جاری کی گئی تھی اور پانی کے گزرنے کے لئے نالی بنانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن راجو نے بلدیہ کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے تعمیری کام جاری رکھا۔

ابھی دو دن سے بھٹکل میں ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد یہاں تعمیراتی سامان رہنے کی بناء پر پانی رک گیا اور گھروں میں گھس آیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی میونسپال کے افسران نے اس کے گھر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تمام تعمیراتی سامان کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

اس سلسلہ میں میونسپال کی جانب سے راجو کے خلاف معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔

(فریسٹن ڈیاس)

x

Check Also

ٹی ایم سی کے صفائی کرمچاری کی مار پیٹ کے بعد ٹی ایم سی ملازمین کا احتجاج

بھٹکل: 20 جولائی،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن میونسپال کے صفائی کرمچاری ...