بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں مزید آدھار  کارڈسینٹر بنانے کا مطالبہ لے کر مجلس اصلاح وتنظیم نے کی رکن اسمبلی سے ملاقات

بھٹکل میں مزید آدھار  کارڈسینٹر بنانے کا مطالبہ لے کر مجلس اصلاح وتنظیم نے کی رکن اسمبلی سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کا ایک وفد بدھ کے روز رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک سے ملاقات کی اور بھٹکل میں آدھار کارڈ بنانے کے لیے عوام کو ہورہی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو میمورنڈم دیا۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے ایم ایل اے کو کہا کہ بھٹکل میں اب صرف ایک آدھار کارڈ سینٹر ہے جس میں دن بھر لوگوں کی قطار لگی ہوئی ہوتی ہے۔یہ ایک آدھار سینٹر 50/ہزار لوگوں کے کارڈ بنانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

میمورنڈم میں درج کیا گیا ہے کہ ایک آدھار سینٹر ہونے کی بنا پر لوگ صبح میں قطار لگا کر کھڑے رہتے ہیں لیکن شام ہونے تک بھی ان کا نمبر نہ آنے کے سبب وہ واپس لوٹ جاتے ہیں۔

میمورنڈم  کے آخر میں کم از کم ہر پنچایت دفتر میں ایک آدھار کارڈ سینٹر بنانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایم ایل اے سنیل نائک نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے اس تعلق سے کارروائی کی یقین دہانی کی۔

صدر تنظیم جناب محمد پرویز صاحب کی قیادت میں گئے اس وفد میں جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے صاحب، سکریٹری برائے انتظامی امور جناب جیلانی شابندری صاحب، جناب عمران لنکا صاحب،جناب اشفاق کے ایم صاحب اور دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

جماعت المسلمین بھٹکل کے  لیے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ محتشم عبدالرحمان صاحب بنے صدر

بھٹکل: 17 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کی نئی ...