بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / فطرہ کمیٹی کے خلاف سوشیل میڈیا پر پیغام شائع کرنے پر مجلس اصلاح و تنظیم نے کی مذمت
علامتی تصویر

فطرہ کمیٹی کے خلاف سوشیل میڈیا پر پیغام شائع کرنے پر مجلس اصلاح و تنظیم نے کی مذمت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عید کے بعد سوشیل میڈیا خصوصی طور پر وہاٹس ایپ میں فطرہ کمیٹی اور اس کے ذمہ داران کے خلاف پیغام شائع ہوا تھا جس کی چو طرفہ مذمت کی گئی تھی اور اس سلسلہ میں کئی افراد نے مضامین لکھ کر اسے غلط ٹہرایا تھا اور اس کی وضاھت بھی کی تھی۔

ادھر مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں اس طرح کے پیغامات کو قوم و ملت میں انتشار کا سبب بتاتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے۔

ذیل میں مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے جاری بیان کو ان ہی کے الفاظ میں دیا جارہا ہے۔

 

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

سوشل میڈیا میں ان دنوں مرکزی فطرہ کمیٹی سے متعلق ایک گمنام  بیان وائرل کیا گیا ہے کسی ادارے یا اس کے ذمہ داران کی کارکردگی سے صحیح واقفیت ادارے کے ذمہ داران سے رجوع ہو کر حاصل کرنے کے بجائے واٹس ایپ پر اس طرح کے بیانات جاری کرنا ایک صحت مند معاشرے کے لیے نہایت نقصان دہ اور مذموم عمل ہے اس طرح کی حرکتیں معاشرے میں بدگمانی، فتنہ، اور انتشار کا باعث بن سکتی ہیں اور غیر صحتمند عناصر کو  معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کرسکتی ہیں لہذا اس بیان کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے تخریبی ذہن رکھنے والے افراد کا پتہ لگا کر ان کے خلاف مناسب تادیبی کاروائی کرنا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ گھٹیا سوچ اور محض بے بنیاد شکوک و شبہات کی بنیاد پر آئندہ کسی بھی طرح کی غلط بیانی اور الزام تراشی کی کوئی جرات نہ کرسکے

گزشتہ تقریبا بیس برسوں سے فطرہ کمیٹی جس طرح منظم، خوبصورت، صاف شفاف اور منصوبہ بند طریقے پر فطرہ چاول کی حصولیابی اور اس کی تقسیم کا کام انجام دے رہی ہے وہ بڑا قابل قدر و ستائش عمل ہے

قوم و ملت کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرتے ہوئے بے لوث خدمت انجام دینے والے  مخلص افراد کی شہرت کو داغدار کرنا اور شبیہ کو بگاڑنے کی اس طرح کی مذموم کوشش  بلا شبہ تخریبی سوچ کی عکاس ہے

فطرہ کمیٹی کے کنوینر مولانامحمدالیاس فقیہ احمدا ندوی کی ذات کسی بھی خاص و عام کے لئے محتاج تعارف نہیں ہے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کے توسط سے اور عالمی سطح پر بھی اس اکیڈمی کے ذریعے مولانا جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ انتہائی قابل قدر ہیں اس طرح کی باوقار شخصیت کے وقار کو مجروح کرنے کی سازش کو بے نقاب کیا جانا چاہیے

فطرہ کمیٹی ہر سال اپنی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ اور اس سے متعلق حسابات  عمائدین شہر اور  دیگر اداروں کے ذمہ داران کی موجودگی میں بہترین طریقے پر پیش کرتی ہے  کمیٹی کی بہترین سوچ اور کارکردگی کی بنیاد پر  فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹرز کے نوجوان اس کار خیر کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بڑے جوش وخروش اور جاں فشانی اور تندہی سے انجام دیتے ہیں

ہمارا احساس ہے کہ شہر بھٹکل کا ہر فرد نہ صرف اس کمیٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہے بلکہ حسن کارکردگی پر داد تحسین بھی پیش کرتا ہے ملی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھیں اور آپس میں  مربوط رہ کر  اداروں کو کمزور کرنے اور ذمہ داروں کی شبیہ بگاڑنے کی ہر اس طرح کی مذموم کوششوں کا سخت نوٹس لیں اور اس کے تدارک کے لئے ایک ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں تاکہ ان تخریبی عناصر کو پنپنے کا ہرگز موقع نہ مل سکے اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ تمام مللی اداروں کو حاسدین کے حسد اور اشرار کے شرور و فتن سے محفوظ رکھے آمین

 

خیر اندیش

جنرل سکریٹری

مجلس اصلاح وتنظيم بھٹکل

 

x

Check Also

ضلع اتر کینرا میں آج 40 لوگوں میں کورونا کوڈ19 کی تصدیق: بھٹکل میں ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو

بھٹکل: 11 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آئے ...