بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل تحصلدار نے سرکاری ہاڑی زمین پر زیر تعمیر مکانات کو کیا مقفل

بھٹکل تحصلدار نے سرکاری ہاڑی زمین پر زیر تعمیر مکانات کو کیا مقفل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 اپریل، 18

بھٹکل ؍ (فریسٹن ڈیاس) ضلعی انتظامیہ کے حکمنامہ پر عمل کرتے ہوئے بھٹکل تحصلدار کی نگرانی میں ہرلی سال میں زیر تعمیر مکانات کو مقفل کیا گیا ہے، جن کے سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وہ سرکاری ہاڑی زمین پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اس مکان کے تعمیر کرنے والے عبدالرحمٰن کوبٹے، پدمیا شنیار نائک اور شنیار درگپا نائک کو کئی بار اس سے قبل تنبیہ کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ادھر گھر تعمیر کیا جارہاتھا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

اس سلسلہ میں سات افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح کی کارروائی بیلکے میں بھی انجام دی گئی۔

 

x

Check Also

لنگن مکی کے بعد اب گیر سوپا کے ڈیم سے بھی پانی کا اخراج

بھٹکل : 16 اگست،2018 (بھٹکلیس بیورو) شراوتی بیلٹ پر گذشتہ تین چار ...