بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اسنیہا اسپیشل اسکول کے طالب علم یاسر عرفات نے دلائی کرناٹکا ٹیم  کو جیت

اسنیہا اسپیشل اسکول کے طالب علم یاسر عرفات نے دلائی کرناٹکا ٹیم  کو جیت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسنیہا اسپیشل اسکول کے طالب علم یاسر عرفات نے بینگلور میں کھیلے گئے قومی سطح کے فلور بال گیم میں کرناٹکا ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلائی ہے۔

21/سالہ عرفات نے قومی سطح کے اسپیشل اولمپک کھیل کے اس مقابلے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

اس موقع پر اسنیہا اسپیشل اسکول کی صدر مدرسہ مالاتی ادیاور نے اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے بہت ہی بڑی بات ہے اور انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے گھر کا کوئی فرد جیتا ہے۔

اس سے قبل اکتوبر کے مہینے میں زونل سطح کا میچ منی پال میں منعقد ہوا تھا جس میں اڈپی، دکشن کینرا، اتر کینرا، شیموگہ اور چکمگلور ضلع سے اسپیشل طلبہ نے حصہ لیا تھا جہاں سے ریاستی سطح کے لیے طلبہ کا انتخاب ہوا تھا اور اس میں اترکینرا سے بھٹکل کے یاسر عرفات منتخب ہوئے تھے۔

اسی اسکول کے ایک اور طالب علم سید یاسین قومی سطح کے فلور ہاکی میں منتخب ہوئے ہیں جن کا میچ اگلے ماہ پنچاب میں منعقد ہونے والا ہے۔

اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس یاسر عرفات اور ان کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی مزید ترقی کےے لیے دعا کرتا ہے۔

 

x

Check Also

تنظیم کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیمیں کورونا کے خاتمہ کے لیے متحرک؛ ذمہ داران نے ادا کیا سبھوں کا شکریہ

بھٹکل: 8 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز)  اس وقت نہ صرف شہر ...