بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سوڈی گیڈے قومی شاہراہ پر سیریل حادثہ؛ ایک ہلاک 15/زخمی

بھٹکل سوڈی گیڈے قومی شاہراہ پر سیریل حادثہ؛ ایک ہلاک 15/زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 ستمبر،2017

بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل سوڈی گیدے قومی شاہراہ پر کل دیر رات یکے بعد دیگرے چار گاڑیوں کے تصادم میں ایک ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس حادثہ کی وجہ سے قریب دو گھنٹے تک قومی شاہراہ کا ٹرافک نظام متاثر رہا۔

پولس ذرائع کے مطابق ایک مچھلی سے بھری ٹرک گوا سے کیرالہ کی طرف جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہے گنیش ٹراویلس بس سے جا ٹکرائی، دیکھتے ہی دیکھتے اس کے پیچھے سے سگما نامی بس نے گنیش بس کو ٹکر مار دی اور دوسرے ہی لمحہ گنیش نام کی ہی ایک اور بس نے ان سبھوں کو ٹکر دے دی، جس کے بعد مزید دو بائک کے ان سے ٹکرانے کی رپورٹ بھی موصول ہوئی ۔

حادثہ  کے فوری بعد لاری ڈرائیور نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جس کی شناخت کیرالہ کے عبداللہ جی ایم (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنیش ٹراویلس کے ڈرائیور کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں جسے فوری طور پر مینگلور منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس بس کاکلینر بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

حادثہ میں سُگما بس ڈرائیور دائول غوث صاحب (58) اور بس کلینر لوکیش بھیمپا (24) بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ  گنیش ٹراویلس بس پر سوار زخمیوں کی شناخت سمپا شنکر شیٹ(50)، وسنت نارائن شیٹ (65)، دیویا ناگراج شیٹ (34)، سبھاش چند ر بی کے (44)، پرشانت کے (38)، گنیش وینکٹیش ہیبار (36)، شنکر شیٹ (65)، موہن داس ہیگڈے (46)، سندراچھوت شیٹ (65)، وجیا سندر شیٹ (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

x

Check Also

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کے انتخابات کا انعقاد؛ اٹھارہ ممبران ہوئے منتخب

بھٹکلیس نیوز ؍ 09 دسمبر،2017 ریاض ؍ (بھٹکلیس  نیوز بیورو) بھٹکل مسلم ...