بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کریکال میں گوڈس رکشہ اور بائک کے تصادم میں پی یو کالج کا طالب علم ہلاک

کریکال میں گوڈس رکشہ اور بائک کے تصادم میں پی یو کالج کا طالب علم ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 16 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے کریکال اسپتال کے قریب بائک اور گوڈس رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں نیو انگلش پی یو کالج کا طالب علم ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت  جالی کوڑی کے  رہنے والے  اکھلیش منجوناتھ موگیر (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہلوک تیز رفتاری سے بائک پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہے رکشہ سے ٹکر ا گیا، حادثہ کے فوری بعد اسے منی پال لے جایا جارہا تھا لیکن اس نے کنداپور پہنچتے پہنچتے آخری سانس لے لی۔

اس سلسلہ میں بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہےاور تحقیقات جاری ہیں۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

 

 

x

Check Also

بھٹکل ڈی ایس پی نے کی اے پی سی آر کے کاموں کی ستائش؛ محکمہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی

بھٹکل: 16 نومبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ڈی وائی ایس پی مسٹر ...