بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / فائیر بریگیڈ عملہ کی پھرتی سے زیورات کی دکان میں ٹلا بڑا حادثہ

فائیر بریگیڈ عملہ کی پھرتی سے زیورات کی دکان میں ٹلا بڑا حادثہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 12 جنوری،2018

بھٹکل / (اسماعیل ضوریز) مقامی فائیر بریگیڈ عملہ کی پھرتی کی وجہ سے آج دوپہر کو شرالی کے ڈی ٹی روڈ پر واقع زیورات کی دکان میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

اطلاع کے مطابق شرالی کی ایم جی ایم جویلری کی دکان میں آج دوپہر کو دھواں نکلتے دیکھ کر لوگوں نے دکان مالک کو اطلاع دے دی اور فوری طور پر فائیر انجن کو بھی اس کی خبر کردی جس کے بعد فائیر بریگیڈ کے عملہ نے موقع واردات پر پہنچ کر قریب دو گھنٹے تک آگ کو بجھانے کا کام کرتے  ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو دوسری دکانوں میں پہنچنے سے روک دیا۔

دکان مالکہ کلا نے افسران اور میڈیا کو خبر دی کہ حادثہ شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ انہوں نے کہا دکان میں قریب بیس لاکھ روپئے کا مال تھا لیکن اس میں سے زیادہ تر محفوظ ہیں لیکن دکان کا فرنیچر جل کر تباہ ہوگیا جس کی بناء پر انہوں نے پولس کو چار لاکھ کے نقصان کی رپورٹ لکھائی ہے۔

اس موقع پر فائیر بریگیڈ کے افسر بی رمیش، نذیر احمد عطار، بھٹکل پی ایس آئی منجپا موقع واردات پر موجود تھے۔ اس سلسلہ میں بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

آن لائن گیم ’پب جی‘ کابھٹکل میں جنون؛  بھٹکل کے نوجوانوں نے رکھا آن لائن ٹورنامنٹ

بھٹکل : 14 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز) کھیلنا تو ویسے دماغ اور ...