بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل پولس نے گوا-مینگلور ریل گاڑی سے 80/لاکھ کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی ؛ بھٹکل کے دو افراد گرفتار

بھٹکل پولس نے گوا-مینگلور ریل گاڑی سے 80/لاکھ کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی ؛ بھٹکل کے دو افراد گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مقامی پولس اہلکاروں نے بھٹکل ریلوے اسٹیشن سے 80/لاکھ کی غیر ملکی کرنسی ضبط کرتے ہوئے بھٹکل کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں کی شناخت حسن شبر (45) اور عمر احمد (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ دونوں غیر ملکی کرنسی کو کم داموں میں لیتے تھے اور گوا میں غیر ملکیوں سے اصلی داموں میں بدل لیتے تھے۔

اس سلسلہ میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا تھا۔

اس سلسلہ میں بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

شرالی کے شری دھر شیٹ کے نام سے فیس بک پر نقلی اکاؤنٹ بنا کر لوٹی گئی رقم: پولس کے بعد اساتذہ کے نام پر لوٹ رہے ہیں جعلساز

بھٹکل: 27 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار سب انسپکٹر اور بھٹکل ...