بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل چوک بازار کے ایک گوادم میں پولس نے مارا چھاپہ: 2.25 لاکھ کی غیر ملکی سگریٹ کو کیا ضبط

بھٹکل چوک بازار کے ایک گوادم میں پولس نے مارا چھاپہ: 2.25 لاکھ کی غیر ملکی سگریٹ کو کیا ضبط

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس نے آج صبح چوک بازار میں واقع ایک گودام میں چھاپہ مارتے ہوئے وہاں  غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایک بڑی تعداد میں غیر ملکی سگریٹ کی پیٹیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

مقامی پولس اہلکاروں کے مطابق بھٹکل میں غیر ملکی سگریٹ کا چلن عام ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ نشے کا عادی ہو رہا ہے۔ اسی کے چلتے آج صبح سی پی آئی دیواکر کی قیادت میں پولس کی ایک ٹیم نے  دبئی مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور یہ کارروائی انجام دی۔ پولس کے مطابق ضبط کیے گئے سگریٹ کی قیمت قریب 2,25,500 لگائی گئی ہے۔

اس تعلق سے COTPA ایکٹ کت تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیق جاری ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*