بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں دو گرفتار

بھٹکل میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں دو گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 10 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل پھول بازار کے قریب پیر کی شام  دو لوگوں کو گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت  چوتھنی کے مکین ماستپا نائک (50) اور شرالی کے عبدالرحیم (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کےمطابق بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر اور پی ایس آئی بسوراج نے مصدقہ اطلاعات کی بناء پر پھول بازار میں واقع ایک ہوٹل میں مشترکہ  چھاپہ ماری کی اور یہاں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

 گرفتاری کے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیاجاچکاہے اور ان کے پاس سے 80گرام گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے، جس کی قیمت 3000روپئے بتائی گئی ہے۔

ان دونوں کے خلاف  بھٹکل شہری پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے اور مزید جانچ جاری ہے۔

 

x

Check Also

بھٹکل میونسپال کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50/کلو پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط

بھٹکل: 19 اگست،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بلدیہ کے افسران نے ہتہ ...