بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کیرالہ کے ایک وفد کی بھٹکل آمد؛ انجمن کے اداروں کا بھی کیا  دورہ

کیرالہ کے ایک وفد کی بھٹکل آمد؛ انجمن کے اداروں کا بھی کیا  دورہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 نومبر، 17

بھٹکل / (بھٹکلیس نیوز بیورو) اپنی منفرد سوچوں کو رو بہ عمل لانے اور سماجی کاموں کو کرنے کی تنظیم (PITSA) کا ایک وفد آج یہاں بھٹکل آیا ہوا تھا۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل اس وفد نے نوائطی تہذیب و کلچر سے واففیت کے لئے بھٹکل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جس کے بعد اس وفد کی انجمن میں آمد ہوئی جہاں مولانا عبدالعظیم ندوی صاحب اور جناب عبداللہ دامودی صاحب نے بھٹکل کی تہذیب و کلچر کا تعارف کیا۔

خیال رہے کہ یہ تنظیم  پچھلے کئی سالوں سے سماجی کاموں کےساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی کام کرتی ہے،جس میں طلبہ اور صحافی بھی موجود ہیں۔اس تنظیم میں مختلف فرقوں کے ایک سو سے زائد فعال ممبرہیں جو مسلمانوں اور پچھڑے طبقات میں ان کی فلاح و بہبودی کے لئے کام کرتے ہیں۔

اس وفد نے اپنی انجمن آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور انجمن کے نظم و ضبط کی بہت تعریف کی اور کالج کی عالی شان عمارتوں  کو بھی سراہا۔

x

Check Also

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کے انتخابات کا انعقاد؛ اٹھارہ ممبران ہوئے منتخب

بھٹکلیس نیوز ؍ 09 دسمبر،2017 ریاض ؍ (بھٹکلیس  نیوز بیورو) بھٹکل مسلم ...