بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سٹی لائٹ ہوٹل کے مالک نورالامین ملا کار حادثہ میں جاں بحق

بھٹکل سٹی لائٹ ہوٹل کے مالک نورالامین ملا کار حادثہ میں جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 31 اگست،2019 (بھٹکلیس نویز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل سٹی لائٹ کے مالک  نورالامین ملا آج دوپہر کے وقت ایک کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

اطلاع کے مطابق نورلامین کل رات 3:00 بجے  اپنے بھائی کو دبئی روانہ کرنے کے لیے مینگلور ائیر پورٹ گئے ہوئے تھے آج صبح واپسی میں صبح 10:00 بجے  بیندور تعلقہ کے امباگل  میں ان کی کار ایک دوسری کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نورالامین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے فوری بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کی کار کے سامنے اچانک کتا آجانے سے ان کا توازن کھو گیا اور وہ مخالف سمت سے آرہی کار سے ٹکرا گئے۔حادثہ کے نتیجے میں سامنے والی کار پر سوار دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔


ان کی میت کنداپور سرکاری اسپتال لے جائی گئی ہے جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کےحوالہ کی جائے گی۔ان کی موت کی خبر ملتے ہی ان کے ہوٹل کے قریب دوست احباب کثیر تعداد میں جمع ہورہے ہیں۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

 

x

Check Also

دبئی میں منعقد دسہرا اسپورٹس مقابلہ میں بیفا فٹبال ٹیم بنی چمپئین

بھٹکل/ دبئی: 12 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی کے اتصالات اسپورٹس ...