بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل مین روڈ پر ٹرافک مسئلہ پر قابو پانے پولس کا اہم اقدام؛ پھر ایک بار ایک ہی جگہ پارکنگ نظام کو لازمی بنایا گیا

بھٹکل مین روڈ پر ٹرافک مسئلہ پر قابو پانے پولس کا اہم اقدام؛ پھر ایک بار ایک ہی جگہ پارکنگ نظام کو لازمی بنایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس محکمہ کی جانب سے آٹو یونین اور مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ٹرافک مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے اور پھر ایک بار مین روڈ پر ایک جگہ پارکنگ نظام لاگو کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی مین روڈ پر اس طرح کا نظام نافذ کیا گیا تھا لیکن محکمہ کی جانب سے صحیح طریقہ پر نگرانی نہ ہونے کے سبب یہ نہیں چل سکا۔ اب دوبارہ اسے لاگو کیا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق اب پی ایس آئی بسوراج خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس کی نگرانی کے لئے باقاعدہ طور پر پولس اہلکاروں کو  بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے ڈی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے بھٹکلیس کو بتایا کہ ہم بھٹکل میں ٹرافک نظام کے مسئلہ کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں اور اس کو حل کرنے کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔

(رپورٹ اسماعیل ضوریز)

x

Check Also

چھت سے گر کر ہلاک ہونے والے بچے کے علاج میں ڈاکٹر پر لاپرواہی  کا الزام؛ بھٹکل سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کا گھیراؤ

بھٹکل:  19 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بدھ کے روز چھت سے ...