بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں نوزائیدہ لڑکی کو ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے جلا ڈالا

بھٹکل میں نوزائیدہ لڑکی کو ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے جلا ڈالا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 13 مارچ، 18

بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے وینکٹاپور میں 9/مارچ کو ایک دلسوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ماں نے اپنی ہی 12/دن کی نوزائیدہ کو جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

جلانے والی ماں کی شناخت یشودھا گوپال موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یشودھا جو کہ گوپال موگیر کی اہلیہ ہے اس کی ساڑھے تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور حاملہ ہونے کے سبب وہ اپنے مائیکے چلی آئی تھی تاہم بچی ہونے کے بارہ دن تک بھی اس کے شوہر کے نہ آنے اور اس کو خاندان والوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے سبب اس نے کشمکش میں اپنی نوزائیدہ کو ہی مٹی کے تیل سے جلا دیا۔

اس کے بعد اس کے شوہر نے صفائی دی ہے کہ وہ کشتی پر ماہی گیری میں مشغول رہنے کے سبب بچی کو دیکھنے نہیں آسکا۔

اس سلسلہ میں بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور عورت کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

ٹی ایم سی کے صفائی کرمچاری کی مار پیٹ کے بعد ٹی ایم سی ملازمین کا احتجاج

بھٹکل: 20 جولائی،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن میونسپال کے صفائی کرمچاری ...