بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں چل رہی بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف ناگرک ویدیکے نے دیا میمورنڈم

بھٹکل میں چل رہی بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف ناگرک ویدیکے نے دیا میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں بار بار بجلی کے غائب ہونے کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے ناگرک ویدیکے کے ممبران نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈی سی کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں اس مسئلہ کو جلد سلجھانے کی مانگ کی گئی ہے۔

دیے گئے میمورنڈم میں تحریر ہے کہ بھٹکل میں معمول سے زیادہ بجلی غائب ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے اور سب سے زیادہ اس سے بوڑھے اور بیمار افراد متاثر ہورہے ہیں۔

میمورنڈم میں بارش نہ ہونے سے تعلقہ میں ہورہی گرمی کی شدت کا تذکرہ کرتے ہوئے درج ہے کہ گرمی کی شدت سے لوگوں کا حال برا ہورہا ہے،  چیزیں جلد سڑ رہی ہیں ایسے میں ان کی حفاظت کے لیے فریزر کا سہارا لیا جائے تو پھر بجلی غائب ہوجاتی ہے جس سے لوگ کافی پریشان ہیں۔

میمورنڈم کے آخر میں بھٹکل ہیسکام محکمہ میں دس پندرہ سالوں سے کام کرنے والوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی مانگ کی گئی ۔

اس موقع پر سکرپا نائک، مہادیو دیواڑیگا، رمیش نائک، بھاسکر، نثار احمد اور دیگر افراد موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل پولس کا جوے کے اڈوں پر چھاپہ؛ پانچ گرفتار

بھٹکل: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس نے صوموار کے ...