بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل مسلم خلیج کونسل کا 25/فروری کو بنگلورو میں اہم اجلاس؛ اہم امور پر ہوگی کانفرنس

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کا 25/فروری کو بنگلورو میں اہم اجلاس؛ اہم امور پر ہوگی کانفرنس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 فروری،2018

بھٹکل / (پریس ریلیز) بھٹکل مسلم خلیج کونسل اور اندرون ہند جماعتوں کے مابین ربط بڑھانے اور قومی و ملی مسائل کو حل کرنے کی اجتماعی کوششوں کے لئے ایک اہم مشترکہ اجلاس انشاء اللہ 25/فروری،2018 بروز اتوار بنگلورو میں منعقد ہورہا ہے جس کی میزبانی بھٹکل مسلم جماعت بینگلورو کر رہی ہے۔

جنرل سکریٹری  بھٹکل مسلم خلیج کونسل جناب یونس قاضیا صاحب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا ہے اس میں بیرون و اندرون بھٹکل کی جماعتوں کے ذمہ داران اور مندوبین شریک ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ تجارت سے منسلک حضرات بھی اس نشست کا حصہ بنیں گے۔

جنرل سکریٹری نے تمام جماعتوں کے ذ٘مہ داران سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اہم کانفرنس کو عملی اعتبار سے کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ قوم و ملت کے لئے مفید تجاویزات و مشورے سامنے آسکیں۔

x

Check Also

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

بھٹکل: 14 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی ...