بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کا 22/سالہ نوجوان کورونا وائرس سے متاثر؛ دبئی سے لوٹا تھا یہ نوجوان
علامتی تصویر

بھٹکل کا 22/سالہ نوجوان کورونا وائرس سے متاثر؛ دبئی سے لوٹا تھا یہ نوجوان

Print Friendly, PDF & Email

منگلورو: 22 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منگلور میں آج  بھٹکل سے تعلق رکھنے والے 22/سالہ نوجوان کو کورونا وائرس کے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ  دبئی سے 19 /مارچ کو لوٹا تھا۔

آج شام ایک اخباری کانفرنس سے بات کرتے ہوئے دکشن کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے اس کی جانکاری دی اور کہا کہ یہ نوجوان ۱۹ مارچ کو اسپیس جیٹ طیارہ کے ذریعہ مینگلورو پہنچا تھا جس کے بعد اسے جانچ کے لیے مینگلور کے وینلاک اسپتال لے جایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے خون کی جانچ کے لیے خون کے نمونے لیباریٹری بھیجے گئے تھے جہاں سے اس کے پوزیٹیو ہونے کی رپورٹ ملی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مینگلور کے وینلاک اسپتال میں اس نوجوان کا علاج کیا جارہا ہے۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...