بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کو ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن کیے جانے کی خبر ملتے ہی دکانوں پر عوام کا ہجوم

بھٹکل کو ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن کیے جانے کی خبر ملتے ہی دکانوں پر عوام کا ہجوم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 23 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں بیرون ممالک سے آنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے اور تازہ رپورٹ میں یہاں کے ایک  نوجوان کو کورونا مرض  ہونے  کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھٹکل کو کل سے آئندہ ایک ہفتہ تک کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس کی اطلاع آج صبح دی گئی تھی۔

یہ خبر عوام میں آتے ہی بھٹکل کی ترکاری دکانوں ،سوپر مارکیٹ اور دودھ کی دکانوں ،پیٹرول بنکوں میں عوام کی بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔ آج عصر بعد سے ہی مارکیٹ میں عوام کا ہجوم نظر آیا جبکہ پیٹرول بنکوں پر لمبی قطار نظر آئی۔ترکاری کی اس مانگ کو دیکھتے ہوئے دکانداروں نے کل کے مقابلہ میں آج قیمت کو دگنا کردیا ہے۔

حلانکہ ڈی سی کی طرف سے جاری حکمنامہ میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی دکانیں اور پیٹرول بنک ،اے ٹی ایم ،بینک وغیرہ  کھلے رہنے کی بات کہی گئی ہے لیکن عوام پہلے سے ہی جمع کرنے میں اپنی عافیت سمجھ رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں بھٹکلیس ڈاٹ کام نے تعلقہ اسسٹنٹ کمشنر مسٹر پرتاب ایس سے بھی بات کی تو انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ضروری کھانے پینے کی اشیاء ، دوائیوں کی دکانیں وغیرہ کھلی رہیں گی تاہم کسی جگہ پر بھیڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں امتناعی احکامت کے تحت دفعہ 144/نافذ کیا گیا ہے اس لیے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے   غیر ضروری طور پر گھر وں سے نہ نکلنے کی درخواست کی ہے۔

x

Check Also

پورے ملک میں کورونا سے لڑنے کے لیے خصوصی کٹ تیار کرنے کا بھٹکل بنا مرکز

بھٹکل: 2 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) پورے ملک کو جہاں کورونا وائرس کے ...