بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کل جمعہ کو ہوگا رابطہ کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام: ڈپٹی سی ایم ہوں گے مہمان خصوصی

کل جمعہ کو ہوگا رابطہ کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام: ڈپٹی سی ایم ہوں گے مہمان خصوصی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 اگست،18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) رابطہ سوسائٹی بھٹکل کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام انشاء اللہ کل بعد نماز عصر انجمن میدان میں منعقد ہوگا۔ اس کی اطلاع رابطہ کے صدر جناب قاضیا یونس صاحب نے آج رابطہ میں منعقد اخباری کانفرنس میں دی۔
انہوں نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دسویں بارہویں کے علاوہ تمام ڈگری کورسس میں ممتاز رہنے والے بھٹکلی طلبہ کو انعامات دئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور راؤ موجود رہیں گے اور ان کے ساتھ ساتھ آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے سکریٹری جناب ظفر یاب جیلانی صاحب بھی شریک ہوں گے۔
انہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں بروقت شریک ہوں اور طلبہ کی ہمت افزائی کریں۔

x

Check Also

اے آئی ٹی ایم کو بی ایم ڈبلیو کی جانب سے 15/لاکھ کا تحفہ  

بھٹکل: 12 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے تحت ...