بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل جے ڈی ایس کی جانب سے انتخابی افسران کے تبادلہ کی مانگ

بھٹکل جے ڈی ایس کی جانب سے انتخابی افسران کے تبادلہ کی مانگ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 اپریل، 18

بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) بھٹکل جنتادل (سیکولر) کی جانب سے بندر روڈ پر واقع ان کے اپنے دفتر میں ایک اخباری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جے ڈی ایس لیڈران نے بھٹکل میں مقرر کئے گئے انتخابی افسران کے تبادلہ کی مانگ کی ۔

جے ڈی ایس نے الزام لگایا کہ بھٹکل میں جو بھی انتخابی افسر نامزد ہوئے ہیں وہ سب بھٹکل میں ہی سرکاری کام  کرنے والے ہیں اور ان کو اب بھٹکل میں انتخابی افسر بنانا گویا کانگریس کی طرفداری کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ڈی ایس کی جانب سے بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ کے 26سیکٹر افسران کے تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو میمورنڈم پیش کیا ہے لیکن کمیشن نے اب تک  صرف 2لوگوں کا تبادلہ کیاہے،  اگر ایسا ہی رہا تو جے ڈی ایس کی جانب سے  سخت احتجاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحصلدار دفتر میں رشوت خوری حد سے زیادہ ہوگئی ہے جس پر روک لگنے کا نام نہیں ہے اور تمام افسران سیاسی دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں بھٹکل سکریٹری کرشنانند پائی ، یوتھ صدر پانڈونائک، دیاویا نائک، گنپتی بھٹ، دتاتریا نائک، عبدالصمد وغیرہ موجود تھے۔

x

Check Also

سنیچر کی دوپہر سے لاپتہ احتشام رتناگیری ریلوے اسٹیشن پر پایا گیا

بھٹکل: 14 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں ...