بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل حنیف آباد میں  ہوئی  نابالغہ کی عصمت دری کے معاملہ میں پولس نے اسی کے بہنوئی کو کیا گرفتار

بھٹکل حنیف آباد میں  ہوئی  نابالغہ کی عصمت دری کے معاملہ میں پولس نے اسی کے بہنوئی کو کیا گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 4 دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے حنیف آباد میں گزشتہ روز نابالغہ کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے معاملہ میں پولس نے تحقیقات کرتے ہوئے اسی کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملز م  کی شناخت  بھٹکل حنیف آباد میں مقیم خواجہ صاب معین (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے ملزم کا تعلق ہاویری ضلع کے ہانگل سے بتایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق خواجہ نے گزشتہ روز گھر میں اپنی سالی کو اکیلا پاکر اس سے جسمانی تعلقات بنالیے تھے جس کے بعد لڑکی میں آئی تبدیلی کو دیکھ کر گھر والے سرکاری اسپتال لے گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اس نابالغہ کو حاملہ قرار دیا اور اس کی اطلاع پولس کو کردی۔

تاہم پوچھ تاچھ کے دوران لڑکی نے اصل بات کو چھپاتے ہوئے اپنے بہنوی کو بچانے کی کوشش کی تھی تاہم پولس نے تحقیقات کے دوران اس کے بہنوی سے بھی پوچھ تاچھ کرتے ہوئے اس کو حراست میں لے لیا اور پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا۔

پولس نے خواجہ کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا ہے اور عدالت نے ملزم کو جوڈیشیل کسٹڈی میں  بھیج دیا ہے۔

x

Check Also

انجمن نور مونٹیسری کے ننھے منے طلبہ نے کیا پولس اسٹیشن کا تعلیمی دورہ

بھٹکل: 25 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ماتحت ...