بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل سرکاری اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

بھٹکل سرکاری اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 جنوری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرکاری اسپتال میں آج صبح اڈپی ضلع کے اسپتال کے تعاون کے ساتھ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد  کیا گیا تھا جس میں تقریباً 50/یونٹ بلڈ جمع ہوا۔

اس کے لیے آج افتتاحی تقریب  منعقد کی گئی تھی  جس میں جناب محسن شابندری صاحب،  جناب نذیر قاسمجی ، وینکٹیش نائک، بھٹکل سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر  سویتا کامت اور اسپتال کا دیگر عملہ موجود تھا۔

افتتاحی تقریب کے مختلف افراد نے اپنا خون عطیہ کیا جو کہ بلڈ بینک میں جمع کیا جائے گا۔

تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں۔

x

Check Also

نئے ووٹروں کی ہمت افزائی کے لیے ڈی سی نے بیچ سمندر جاکر تقسیم کیے شناختی کارڈ

مرڈیشور: 23 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نئے ووٹروں کی ہمت افزائی کے ...