بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بوٹ مالکان  کی جانب سے ماہی گیری کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ؛ ماہی گیروں نے کیا انکار
[adrotate banner="161"]
Bhatkal Fishing Port

بوٹ مالکان  کی جانب سے ماہی گیری کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ؛ ماہی گیروں نے کیا انکار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 9 جنوری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ملپے کے ساحل سے جانے والی ماہی گیر کشتی کے لاپتہ ہونے کے بعد سمندر میں ماہی گیری کرنے سے احتراز کرنے والے ماہی گیروں کو منانے کے لیے آج بوٹ مالکان نے نے یہاں ایک نشست منعقدکی جس میں انہوں نے ماہی گیروں کو اپنے کاموں پر لوٹنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر ماہی گیروں  نے جانے سے انکار کرتے ہوئے سوال کیا  کہ ہم نے ملپے سے جاکر لاپتہ ہونے والی کشتی کی تلاش کا مطالبہ کیا تھا ۔ اگر ہم بھی اگر ماہی گیری کے لیے چلے جائیں اور راستہ بھٹک کر کہیں لاپتہ ہوجائیں تو ہمیں کون بچائے گا۔

اس موقع پر ماہی گیر اور بوٹ مالکان کے درمیان کسی بات پر اتفاق نہ ہونے کے سبب یہ نشست بغیر نتیجے کے اختتام کو پہنچی۔

اس میں سدانند موگیر، سریش الوے کوڑی، شنکر بیلکے، دیانند، کمار موگیر،گوپی اور دیگر افراد موجود تھے۔

[adrotate group="32"]
x

Check Also

پانچویں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بھٹکل میں بھی یوگا کی دی جائے گی تربیت

 بھٹکل: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پانچویں عالمی یوم یوگا کی ...