بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ماہی گیری کشتی کے سمندر میں الٹ جانے سے بھٹکل کا ماہی گیر لاپتہ

ماہی گیری کشتی کے سمندر میں الٹ جانے سے بھٹکل کا ماہی گیر لاپتہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران کشتی الٹ جانے کے نتیجہ میں منگل کے روز ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا ہے جس کی شناخت بیلنی کے درگپا موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق منگل کے روز درگپا اپنی کشتی کے ساتھ سمندر میں ماہی گیری کے لیے گیا ہوا تھا تاہم اسی روز سمندر میں اس کی کشتی پلٹی ہوئی حالت میں پائی گئی لیکن درگپا کا کہیں پتہ نہ تھا۔

اس واقعہ کے بعد سے درگپا کی تلاش جاری ہے اور بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

x

Check Also

بھٹکل میں فاریسٹ افسران کی زبردستیوں کے خلاف عوام کا احتجاجی اجلاس؛ سینکڑوں افراد نے کی شرکت

بھٹکل: 10 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں فوریسٹ ...