بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں 26/سالہ نوجوان نے کی خود کشی

بھٹکل میں 26/سالہ نوجوان نے کی خود کشی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل 07 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے منکولی کے رہنے والے ایک نوجوان نے گھر کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے جس کی شناخت ناگیش گنپتی نائک (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ناگیش پیشہ سے درزی ہے، جمعہ کے روز اس کو بہت زیادہ پریشانی میں دیکھا گیا تھا۔ اسی اثناء میں جبکہ گھر میں کوئی نہیں تھے اس نے جمعہ کی دوپہر کو خود کشی کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ ناگیش کا بھائی جو اس وقت کھانے کے لئے گھر آیا ہوا تھا اس نے ناگیش کو لٹکا دیکھا تو فوری طور پر پڑوسیوں کی مدد سے اس کو نیچے اتارا اور اسپتال لے جانے لگا تاہم راستہ میں ہی ناگیش نے آخری سانس لے لی۔

ناگیش کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

x

Check Also

بھٹکل میونسپال کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50/کلو پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط

بھٹکل: 19 اگست،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بلدیہ کے افسران نے ہتہ ...