بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کرکٹ کلب کا کرناٹک اسٹیٹ ایسوسی ایشن  ٹورنامنٹ پر قبضہ؛ بھٹکل اور منکی میں شاندار استقبال

بھٹکل کرکٹ کلب کا کرناٹک اسٹیٹ ایسوسی ایشن  ٹورنامنٹ پر قبضہ؛ بھٹکل اور منکی میں شاندار استقبال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کرکٹ کلب (بھٹکل سی سی) ٹیم نے ہبلی میں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کی جانب سے منعقد ڈیویژن -4 سطح کے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ  پر قبضہ کر لیا ہے۔ فائنل مقابلے میں بھٹکل ٹیم کا مقابلہ تناجی اسپورٹس کلب کے ساتھ تھا۔

بھٹکل لائن ٹیم کے کھلاڑی نعیم اسر مٹا کی کپتانی میں بھٹکل و اطراف کے کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں چھ میچ کھیلے اور چھ میچوں میں بھی بازی مارلی۔

ٹیم کے مالک جناب وسیم کے ایم نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ہمارے کھلاڑیوں کو بہت سے گھریلو سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھٹکل ٹیم نے مقررہ 30 ؍اووروں میں  129/رنوں کا ہدف رکھا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے مقابل تناجی ٹیم نے 22.3 /اوور کھیل کر 74/رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

گزشتہ شب ان کی بھٹکل آمد کے وقت منکی اور بھٹکل میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

x

Check Also

ہیبلے پنچایت علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم

بھٹکل: 17 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف ...