بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کے طالب علم کو ملا عالمی سطح کے کراٹے مقابلے میں تیسرا مقام

بھٹکل کے طالب علم کو ملا عالمی سطح کے کراٹے مقابلے میں تیسرا مقام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل/ممبئی: 10 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مینگلور کے دارالایمان اسکول کی تیسری جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے بھٹکل کے 10/سالہ طالب علم اسماعیل نمیر رکن الدین نے 24/ویں ایشین/انٹرنیشنل (WFSKO) اوپن کراٹے چمپئن شپ میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے جوکہ بھٹکل کے لوگوں کے لیے نہایت ہی خوشی کی بات ہے۔

ورلڈ فوناکشی شاٹکون کراٹے نامی ادارے کی جانب سے یہ مقابلے ممبئی میں 9/اور 10/فروری کو منعقد ہوئے تھے جس میں نمیر نے 8/سے 10/سالہ بچوں کے زمرے میں اورینج بیلٹ شعبہ میں حصہ لیا تھا۔

اسماعیل نمیر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکول میں ہی کراٹے کی تربیت لیتے ہیں اور اب وہ گرین-2 بیلٹ تک پہنچ چکے ہیں۔

اس سے قبل نمیر موڈبدری میں منعقد ریاستی سطح میں پہلا مقام اور قومی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

 

x

Check Also

مرحوم نثار گنگاولی بحرین میں سپرد خاک

بھٹکل: 4 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نمائندے جناب ...