بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے کرناٹک میں سیلاب متاثرہ افراد کے لیے فوری 5000/کروڑ کا ریلیف فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ

بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے کرناٹک میں سیلاب متاثرہ افراد کے لیے فوری 5000/کروڑ کا ریلیف فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے آج صبح  حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرناٹک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فوری طور پر 5000/کروڑ روپئے کی امداد جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بلاک کانگریس کی طرف سے آج صبح ایک ریلی بھی نکالی گئی تھی جو شمس الدین سرکل سے نکل کر مین روڈ پر واقع تحصلدار دفتر جاکر رکی۔اس موقع پر تحصلدار کے توسط سے گورنر سمیت وزیر اعظم کو ایک یاد داشت بھی دی گئی جس میں  مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کیا گیا۔

میمورنڈم میں درج تحریر کے مطابق اس بار بھاری بارش کی وجہ سے کرناٹک کے 103/تعلقہ جات اور قریب 22/ضلعوں میں تباہی مچی ہوئی ہےجس میں اتر کینرا،دکشن کینرا اور اڈپی کے اضلاع بھی شامل ہیں۔اس بارش کی وجہ سے کھیت ، مکان اور جائیداد کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

میمورنڈم میں گھروں کی تعمیر کے لیے ہر فرد کو 10/لاکھ کی امداددینے  کا مطالبہ  کرتے ہوئے ناریل اور سپاری وغیرہ کی کاشت کے لیے خصوصی پیکیج کی بھی مانگ کی گئی ہے۔اس  کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر جے ڈی نائک، مسٹر منکال ویدیا، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوسٹا ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید، تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، رادھا اشوک وئیدیا، ممبران جئے لکشمی گونڈ، میناکشی جٹپا نائک، سومیا گونڈ، وٹھل نائک، عبدالروؤف نائطے،  عبدالرحیم، سچن نائک، راجیش نائک ، کے سلیمان وغیرہ موجود تھے۔ اور کانگریس کے دیگر اراکین موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی طبیعت میں سدھار

بھٹکل: 31 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے ...