بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کے ذمہ داران اور اسٹاف ممبران کے درمیان رابطہ آسان بنانے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

انجمن کے ذمہ داران اور اسٹاف ممبران کے درمیان رابطہ آسان بنانے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 13 نومبر،2017

بھٹکل / (اسماعیل ضوریز) انجمن حامئی مسلمین میں جدید ٹیکنالوجی کو عمل میں لاتے ہوئے انجمن کے ذمہ داران اور اسٹاف ممبران کے درمیان رابطہ استوار کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ الگ الگ اداروں میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کو سمجھانے اور اس سے انجمن والوں کو روشناس کرانے کے لئے انجمن کے الومنی اور سابق انتظامیہ ممبر جناب محسن شابندری صاحب کے ذریعہ ذمہ داران انجمن کو ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انجمن کے ذمہ داران نے مائکروسافٹ کے بہت سے پروڈکٹ کو استعمال میں لاکر رابطہ کی کامیاب کوشش کی۔

اس کے بعد اسی کے بہت سارے سافٹ وئیر کو عمل میں لاکر آئندہ سرپرستان اور اساتذہ کے درمیان بات چیت کو آسان بنایا جائے گا۔

جناب محسن شابندری صاحب نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاں ہمیں رابطہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے وہیں کم وقت میں بڑا کام بھی ہوجاتاہے ۔

اس موقع پر موجود انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب نے اس ورکشاپ کو بہت ہی فائدہ مند قرار دیا اور ایسے ورکشاپ کی افادیت ظاہر کی۔

جناب محسن شابندری صاحب نے آئندہ مائیکرو سافٹ کے اور بہت سارے پروگرامات کو عمل میں لانے کی امید ظاہر کی اور انجمن والوں کی طرف سے اس کے لئے پورے تعاون ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

x

Check Also

بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کے انتخابات کا انعقاد؛ اٹھارہ ممبران ہوئے منتخب

بھٹکلیس نیوز ؍ 09 دسمبر،2017 ریاض ؍ (بھٹکلیس  نیوز بیورو) بھٹکل مسلم ...