بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن بی ایڈ کالج کا صد فیصد نتیجہ؛ فرسٹ سیمسٹر کے تمام طلبہ کی ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی

انجمن بی ایڈ کالج کا صد فیصد نتیجہ؛ فرسٹ سیمسٹر کے تمام طلبہ کی ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 16 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ کالج) کا تھرڈ سیمسٹر اور فرسٹ سیمسٹر میں صد فیصد نتیجہ نکلا ہے۔

اطلاع کے مطابق اس کالج کے فرسٹ سیمسٹر میں جملہ 46/طلبہ نے امتحان دیا تھا جس میں 2/طلبہ غیر حاضر رہے اور بقیہ تمام 44/طلبہ نے ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی درج کی۔ اس میں بی بی صالحہ نے 89.5/فیصد کے ساتھ پہلا مقام، مدیحہ ترنم نے 87.33/فیصد کے ساتھ دوسرا مقام اور عائشہ صبا اور اشونی شنیار نے 87.17/فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

اسی طرح بی ایڈ کالج کے تھرڈ سیمسٹر میں کل 33/طلبہ نے امتحان دیا تھا جس میں ایک طالب علم غیر حاضر تھا اور 26/طلبہ نے ڈسٹنکشن کے ساتھ کامیابی درج کی جبکہ 5/طلبہ فرسٹ کلاس کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اس کالج کا نتیجہ صد فیصد رہا۔

اس میں فاطمہ غزالہ 89.83/فیصد کے ساتھ پہلا مقام، عاصمہ فیضان ارمار 89.5/فیصد کے ساتھ دوسرا مقام اور منیشہ نے 86/فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

x

Check Also

کئی سالوں سے اتی کرم زمینوں پر رہنے والے بھٹکل کے عوام نے سوپنی ڈپٹی کمشنر کو  دوبارہ عرضی

بھٹکل: 20 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سالہا سال سے اتی کرم ...