بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں کل پورے دن کے لیے آٹو رکشہ سرویس معطل؛ عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل میں کل پورے دن کے لیے آٹو رکشہ سرویس معطل؛ عوام سے تعاون کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 3 مئی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل  آٹو رکشہ یونین کی سالانہ نشست رہنے کے سبب کل بھٹکل کی شاہراہوں پر صبح سے شام تک رکشہ سرویس معطل رہے گی۔

آٹو رکشہ یونین کے صدر کرشنا نائک نے بھٹکلیس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رکشہ یونین کی سالانہ نشست ہے جو کہ  پورا دن چلنے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے   اس دوران رکشہ سرویس نہیں رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیسے ہی میٹنگ ختم ہوگی اس کے ساتھ ہی رکشہ پھر سے شاہراہوں پر دوڑنا شروع ہوں گے۔

اس لیےآٹو رکشہ یونین کے صدر نے عوام سے اس دوران تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

x

Check Also

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تعلیمی ایوارڈ تقریب کا انعقاد

حضرت مولانا بلال صاحب حسنی ندوی مدظلہ العالی کا پرمغز خطاب بھٹکل: ...