بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / عام انتخابات کے لیے بھٹکل تعلقہ میں تیاریاں آخری مرحلہ میں داخل: اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا

عام انتخابات کے لیے بھٹکل تعلقہ میں تیاریاں آخری مرحلہ میں داخل: اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 13 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں 23/اپریل،2019 کو عام انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے انتخابات کی تیاریوں کے تعلق سے جانکاری دینے کے لیے آج اے سی دفتر میں اخباری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انتخابات کی تیاریوں کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی کارروائیوں کے لیے آسانی  کے سبب ایک ہی جگہ اے سی دفتر میں میونسپالٹی، پولس اور دیگر محکموں کی سہولت دی گئی ہے تاکہ پارٹیوں اور کارکنان کو اجازت وغیرہ لینے میں آسانی ہو۔

انہوں نے آگے بتایا کہ ضلع بھر میں پنچایت سی ای او کی نگرانی میں ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے اور ان کا ووٹ یقینی بنانے کے لیے SVEEP مہم کے تحت مختلف پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔

اے سی ساجد ملا نے بتایا کہ معذور لوگوں کے لیے وھیل چیر کا بھی انتظام کیا گیا اور کم نظر آنے والوں کے لیے بھی متبادل نظم کیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ای وی ایم کے تعلق سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے گرو سدھیندرا کالج میں اسٹرانگ روم بنایا گیا ہے جہاں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ای وی ایم کو رکھا جائے گا۔

اے سی نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تعلقہ کے 1096 لوگوں کو اس سے قبل ووٹنگ کے ڈیمو کے ذریعے تمام تر جانکاری دی گئی تھی جبکہ اسی طرح کا ایک دوسرا ڈیمو 16/اپریل کو آنند آشرم اسکول میں منعقد ہوگا جہاں عوام کو ووٹ ڈالنے کے طریقے کے بابت معلومات فراہم کرتے عملی مشق کرائی جائے گی۔

اے سی  نے میڈٰیا کے توسط سے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سب 23/اپریل کو اپنے اپنے پولنگ بوتھ جاکر ضرور ووٹ کریں۔

 

x

Check Also

کم پیسوں میں تجارت کرنے والوں اور بے روزگاروں کے لیے زبردست موقع؛ آئی این ایف کی جانب سے بھٹکل میں منعقد ہوگا 27/اپریل کو روزگار میلہ

کم پیسوں میں تجارت کرنے والوں اور بے روزگاروں کے لیے زبردست ...