بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن میدان میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ؛ کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت

انجمن میدان میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ؛ کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 06 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کی زیر سرپرستی آج دوپہر میں خواتین کا احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بھٹکل و اطراف کی خواتین کی خثیر تعداد شریک رہی۔

وی دی پیوپل آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد اس احتجاجی اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی  رکن  ڈاکٹر آصفہ نثار، بہوجن کرانتی مورچہ مہاراشٹرا کی رکن پرتیبھا اُبھالے اور مینگلو  ر کی  سُمیّہ  حمیداللہ نے خطاب کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون  کے تعلق سے  مکمل  معلومات فراہم کیں اور اس تعلق سے خواتین  میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔

اجلاس کے دوران خواتین نے جم کر اس قانون کی مخالفت میں نعرے بازی کی اور قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔

 

x

Check Also

بھٹکل سرکاری اسپتال کے افسران کی جانب سے مشہور تاجر یونس قاضیا صاحب کی تہنیت

بھٹکل: 19 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نامور تاجر اور سماجی خدمت ...