بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کا ایک اور موقع: 17 دسمبر تک دے سکتے ہیں درخواست: مجلس اصلاح وتنظیم نے کی فائدہ اٹھانے کی اپیل

ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کا ایک اور موقع: 17 دسمبر تک دے سکتے ہیں درخواست: مجلس اصلاح وتنظیم نے کی فائدہ اٹھانے کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 30 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے یا ناموں میں ترمیم کرنے کے لیے چلائی جارہی مہم کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت خواہش مند افراد 17 دسمبر تک اپنی درخواست متعلقہ سینٹروں میں دے سکتے ہیں۔
اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی عمریں یکم جنوری، 2021 کو 18 سال کو پہنچ رہی ہیں وہ پہلی فرصت میں اپنا نام اپنے پولنگ بوتھ میں جاکر درج کرائیں۔
اس کے لیے اپنے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو ایک عدد ، برتھ سرٹیفیکیٹ یا ٹی سی کی زیراکس کاپی ، گھر کے راشن کارڈ کی زیراکس کاپی ، والد یا والدہ کے آئی ڈی کی زیراکس کاپی ضرور رکھیں۔
اس کے علاوہ اپنے نام یا پتہ کی تبدیلی یا کسی بھی ترمیم کے لیے متعلقہ بوتھ لیول افسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کارروائیوں کے بعد 18جنوری 2021کو ووٹرس کی تصاویر کے ساتھ فہرست شائع کی جائے گی۔

x

Check Also

بھٹکل میں 25 جنوری کو ریوینیو وزیر آر اشوک کے ہاتھوں منی ودھان سودھا کی عمارت کا افتتاح؛ رکن اسمبلی نے تیاریوں کا لیا جائزہ

بھٹکل: 22 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا کے ...