بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن حامئی مسلمین کا 28/اپریل کو سالانہ اجلاس؛ ممبران سے شرکت کی درخواست

انجمن حامئی مسلمین کا 28/اپریل کو سالانہ اجلاس؛ ممبران سے شرکت کی درخواست

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 12 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس انشاء اللہ 28/اپریل،2019 کو صبح 10:30 بجے انجمن آفس (جوکاکو شمس الدین میموریل) انجمن آباد میں منعقد ہوگا۔ اس کی جانکاری جنرل سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان میں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں آڈٹ شدہ حسابات برائے 2017-2018 پر مشتمل سالانہ رپورٹ منظوری کے لیے پیش کی جائے گی علاوہ ازیں ممبران کو انجمن کی کارکردگی و سالانہ رپورٹ اور حسابات پر وضاحت طلب کرنے کا بھی موقع دیا جائے گا۔

اس اجلاس میں دستوری ترمیم، تنسیخ و اضافہ تجاویز کی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جو ممبران کسی امور پراستفسار کرنا چاہتے ہوں یا آڈٹ رپورٹ دیکھنا چاہتے ہوں وہ سالانہ اجلاس سے تین دن قبل تحریری طور پر وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی درخواست جنرل سکریٹری انجمن تک پہنچائیں تاکہ تحقیق کے بعد جواب دیا جاسکے۔

جنرل سکریٹر نے تمام ممبران سے اس اجلاس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

x

Check Also

بھٹکل میں اژدھے کے کاٹنے سے زخمی شخص اژدھا لے کر ہی پہنچا سرکاری اسپتال

بھٹکل: 22 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اژدھے کے کاٹنے کے بعد ...